حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ والرضوان کے صد سالہ جشن ولادت کے موقع پر رضا اکیڈمی نے ایک اہم کتابچہ شائع کیا تھا، جس کے صفحہ نمبر 11 اور 12 پر یہ پیغام لکھا تھا:
“حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کے نزدیک تصویر کشی حرام تھی۔
وہ حرام کو حرام ہی سمجھتے تھے۔
زمانے کے کسی انقلاب نے ان کی فکر کو متاثر نہیں کیا۔
مگر آج عالم ہی کچھ اور ہے!
اقبال نے سچ کہا ہے:
خود بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں
کس درجہ ہوئے فقیہانِ حرم بے توفیق
حضور مفتی اعظم نے ساری عمر تصویر نہ کھنچوائی
مگر حج بیت اللہ کے لئے تصویر لازمی تھی۔
❓کریں تو کیا کریں؟
مولیٰ کے دربار میں مولیٰ کا نافرمان بندہ بن کر حاضر ہونا بھی کوئی حاضر ہونا ہے؟
اللہ ! اللہ !
ان کی استقامت نے دنیا کے قانون بدل دیئے!
تصویر سے مستثنٰی قرار دے دیا گیا۔۔۔
اور اسی شان سے حاضری ہوئی۔۔۔
کہ دامنِ عصمت پر نافرمانی کا ایک دھبہ تک نہ تھا!
❗ آج جس کو دیکھو فوٹو کھنچوا رہا ہے!
شوق و ذوق سے ۔۔۔
بڑھ چڑھ کر ۔۔۔
پوز بنا بنا کر۔۔!
بہت سے دامن اس داغ سے داغدار ہیں۔”
(العیاذ باللہ تعالیٰ)
رضا اکیڈمی کے سعید نوری کثرت سے فوٹو کھنچواتے ہیں۔
شوق و ذوق سے۔۔۔ بڑھ چڑھ کر۔۔۔ پوز بنا بنا کر۔۔۔!
اس پیغام کی روشنی میں آپ خود فیصلہ کریں کہ:
❓وہ کون ہے جو حضور مفتی اعظم کا نام لے کر مسلسل ان کی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہا ہے؟
❓وہ کون ہے جس نے زمانے کے ساتھ اپنا موقف بھی بدل لیا ہے!
❓وہ کون ہے جو “حرام” کو “حرام” نہیں سمجھ رہا بلکہ خود اپنی اور اپنے بچے کی ویڈیو بنا کر روزانہ سوشل میڈیا پر نشر کرتا ہے اور حضور مفتی اعظم کے نام پر لوگوں کو فریب دیتا ہے۔
✅ حضور مفتی اعظم کا کردار تو یہ تھا کہ پاسپورٹ کیلئے بھی فوٹو کھنچوانا اور اس حالت میں سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں حاضر ہونا پسند نہیں کیا۔
❓لیکن آج خود کو ان کا عاشق و شیدا کہنے والے؟
❗صبح و شام ، ضروت، بے ضروت ویڈیو بنا رہے ہیں!
بلکہ بزرگان دین کے آستانوں پر جا کر بھی تصویر کشی کرتے ہیں۔ (معاذاللہ)
📌 لہٰذا کیوں نہ کہا جائے کہ یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں رضا اکیڈمی کے سعید نوری نے 32 سال پہلے ڈاکٹر اقبال کا یہ شعر پیش کیا تھا کہ:
خود بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں
کس درجہ ہوئے فقیہانِ حرم بے توفیق
Hamare WhatsApp Group Me Shamil Ho Jaaiye…
یہ بھی پڑھیے:
رضا اکیڈمی کے محمد سعید نوری نے مالیگاؤں میں ایسے شخص کو تحفظ ناموس رسالت بورڈ کا سرپرست بنا دیا ہے جس کی وجہ سے وہاں کی سنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔۔!
تفصیل کیلئے نیچے بٹن دبائیے:
Ye bhi padhiye:-
Raza Academy ke Muhammad Saeed Noori ne Malegaon me Aise Shakhs Ko Tahaffuz e Namoos e Risalat Board Ka SARPARAST bana Diya hai, jiski Wajah Se Wahan ki Sunniyat Khatre Me Pad Gai Hai..!
Tafseel Ke Liye niche button dabaiye…
Raza Academy ke bani Muhammad Saeed Noori ne Deeni Jalse Ko Photo Mela Bana Diya..!!!
Tafseel Ke Liye niche button dabaiye…