Sun. Dec 22nd, 2024

یوسف الیاس کی حقیقت

یوسف الیاس کی دیوبندیوں کے ساتھ پکی دوستی ہے اور ان کے دینی پروگرام میں کُھل کر شریک ہوتا ہے۔ مالیگاؤں میں دیوبندیوں کی بنائی ہوئی ایک تنظیم جس کا نام سیوک سوسائٹی ہے، جو کئی سالوں سے مالیگاؤں میں دیوبندیت کی تبلیغ کر رہی ہے اور مختلف قسم کے پروگرام کا انعقاد کرکے ہزاروں بچوں (طلبا) کو دیوبندیت سے قریب کر رہی ہے، یوسف الیاس اس کا بھرپور تعاون کرتا ہے، اس کے پروگرام میں شریک ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح 3 مارچ 2023 کو یوسف الیاس نے ان کے دینی جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ:
“یہ کام اچھا ہے اس لیے میں ہاں بولا (اور یہاں آیا) یہاں بچوں (طلبا) کے مستقبل کو دین (دیوبندیت) سے جوڑنے والے سوال پوچھے جاتے ہیں اور پورے شہر میں ہزاروں لوگ اس میں حصہ لیتے ہیں۔ اس سے پہلے غُربید مسجد میں بڑا پروگرام ہوا (غربید مسجد دیوبندی تبلیغی جماعت کا نیا مرکز ہے) اس کے بعد یوسف الیاس نے تبلیغی جماعت کے تعلق سے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ “الحمدللہ! ہم کوئی ایسی چیز نہیں سکھاتے جو اللہ اور اس کے رسول کو خراب لگے۔ ہم اس دنیا میں عبادت کے لیے آئے ہیں، یہ سوچ کر ہم دین کی خدمت کرتے ہیں، مسجدوں میں لگے رہتے ہیں، جماعت سے لگے رہتے ہیں۔”
خیال رہے کہ یہاں یوسف الیاس نے جماعت کا لفظ تبلیغی جماعت ہی کیلئے کہا ہے کیونکہ دیوبندی لوگ ہمیشہ تبلیغی جماعت کو اختصاراً جماعت ہی کہتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ تبلیغی جماعت میں دو گروپ ہونے کے بعد مالیگاؤں میں اس کا نیا مرکز غُربید مسجد کو بنایا گیا ہے جس کا ذکر یوسف الیاس نے کیا۔
یوسف الیاس کی اواز میں سنیے:

      Play Karke Awaz Suniye

یوسف الیاس نے تبلیغی جماعت کے بارے میں صفائی اس لیے دی کیونکہ خود دارالعلوم دیوبند کی جانب سے تبلیغی جماعت پر فتویٰ لگا ہے اور پہلا الزام یہ ہے کہ “اس کے امیر مولوی سعد نے سیدنا موسی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے یہ کہا کہ وہ مناجات کے لیے جماعت کو چھوڑ کر تنہائی میں چلے گئے جس کی وجہ سے اُن کی قوم کے پانچ لاکھ لوگ گمراہ ہو گئے۔” معاذ اللہ
دوسرا الزام یہ ہے کہ وہی مولوی سعد یہ کہتا ہے کہ “ہدایت ملنے کی جگہ صرف مسجد ہے اور مسجد کے باہر دین سیکھنا سنت کے خلاف ہے۔” معاذ اللہ
تیسرا الزام یہ ہے کہ “تبلیغی جماعت لوگوں کو غلط عقیدے سکھاتی ہے۔”
اس لیے یوسف الیاس نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ “ہم کوئی ایسی چیز نہیں سکھاتے جو اللہ اور اس کے رسول کو خراب لگے۔ ہم اس دنیا میں عبادت کے لیے ائے ہیں، یہ سوچ کر ہم دین کی خدمت کرتے ہیں، مسجدوں میں لگے رہتے ہیں، جماعت سے لگے رہتے ہیں۔”
دارالعلوم دیوبند کا وہ فتوی دیکھنے کے لیے کلک کریں:

سیوک سوسائٹی مالیگاؤں میں دیوبندیوں کے سب سے بڑے مولوی مفتی اسماعیل کی سرپرستی میں کام کرتی ہے اور یوٹیوب چینل کے ذریعے اس کی تقریروں کو عام کر کے دیوبندی مذہب کی خوب تبلیغ کرتی ہے۔ اس کے یوٹیوب چینل کا فوٹو زوم کر کے دیکھیے:

سیوک سوسائٹی کے پروگرام کا بینر دیکھیے جس میں مفتی اسماعیل دیوبندی کے ساتھ یوسف الیاس کا فوٹو اور نام بھی نظر آرہا ہے۔

اگر آپ نیچے کِلک کر کے یوسف الیاس کی مزید تفصیل دیکھیں گے تو بے ساختہ کہیں گے کہ یہ شخص سنی ہے یا۔۔۔۔۔؟ لیکن آپ جلد بازی نہ کریں پہلے نیچے بٹن دبائیں:

8 مارچ 2022 کو اورنگ آباد میں حضور محدث کبیر مدظلہ العالی تشریف لائے تھے۔ اُس وقت وہاں مالیگاؤں کے لوگ بھی پہنچے تھے۔ حضور محدث کبیر دام ظلہ  نے اپنی تقریر میں صرف 5 منٹ میں سمجھا دیا کہ صلح کلیت کس کو کہتے ہیں؟ آپ بھی سنیے ⬇️

      Play Kijiye

آپ نیچے کِلک کرکے ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوجائیں ⬇️