رضا اکیڈمی کے سعید نوری کے ذریعے مالیگاؤں میں ایک صلح کلی کو تحفظ ناموس رسالت بورڈ کا سربراہ بنائے جانے پر مرکزی تحفظ ناموس رسالت کمیٹی دہلی نے رضا اکیڈمی کے محمد سعید نوری کی شکایت پر مبنی ایک خط بریلی شریف اور ممبئی بھیجا جس میں مکمل تفصیل اور ثبوت فراہم کرتے ہوئے محمد سعید نوری کو وضاحت پیش کرنے کو کہا لیکن سعید نوری نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی اب تک اُس خط کا کوئی جواب دیا۔ لہٰذا ہر ذمہ دار سنی مسلمان سعید نوری سے مطالبہ کرے اور پوچھے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی کاروائی کیوں نہیں کرتے؟
آپ نیچے وہ خط دیکھ سکتے ہیں اور پھر پروف کے بٹن پر کِلک کرکے تمام ثبوت بھی دیکھ سکتے ہیں۔
⬇ Ye Letter Dekhiye Aur Phir Aakhir Me Proof Ka Blue Button Zarur Dabaiye ⬇️
مرکزی تحفظ ناموس رسالت کمیٹی نے سب سے پہلے یہ شکایت (خط) بریلی شریف میں شہزادہ تاج الشریعہ قاضی القضاۃ فی الہند حضرت علامہ مفتی محمد عسجد رضا خاں قادری صاحب قبلہ کی بارگاہ میں پیش کی تھی اور پھر سعید نوری کو یہی تمام تفصیلات (خط) بھیجتے ہوئے اُنھیں حضور قاضی القضاۃ فی الہند کی بارگاہ میں جاکر وضاحت یا صفائی پیش کرنے کو کہا تھا جبکہ حضرت خود ممبئی میں تشریف فرما تھے لیکن سعید نوری نے ان سے ملاقات نہیں کی یا اس تعلق سے کوئی بات چیت نہیں کی۔
بہتر ہوگا کہ محمد سعید نوری سب سے پہلے بریلی شریف جاکر حضور قاضی القضاۃ کی بارگاہ میں اپنے تمام خلاف شرع امور کی وضاحت پیش کریں اور جہاں ضرورت ہو وہاں توبہ و رجوع کریں، اُس کے بعد پورے ملک کا دورہ کریں۔
نیچے پروف کا بٹن دبائیے اور تمام باتوں کے ثبوت دیکھیے۔